اختلافات، مخلوط حکومت جلد ہی اپنے انجام کو پہنچ جائے گی، جہانزیب خان کھچی

اختلافات، مخلوط حکومت جلد ہی اپنے انجام کو پہنچ جائے گی، جہانزیب خان کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمے میں سزا  کی معطلی کا فیصلہ قانون اور انصاف کی جیت ہے۔وہ دیگر مقدمات میں بھی بے گناہ  ہی ثابت ہوں (بقیہ نمبر13صفحہ7پر)

گے۔اور جلد رہا ہو کر عوامی توقعات کی تکمیل کے لیے آئین کی بالادستی سے ایک عوامی خواب کی تعبیر بنیں گے۔موجودہ حکومت کے پارٹنر محض اقتدار کے نکتے پر متفق ہیں ورنہ روز نت نئے بحران اندر بحران سلاسل نہ ہوتے پی ٹی آئی دشمنی میں حکومتی اقدامات تاریخ جمہوریت میں سیاہ الفاظ سے لکھے جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ کابینہ کی شریک نہ ہو نے کی پیپلز پارٹی کی پالیسی جلد حکمران مسلم لیگ ن کو سمجھ. آجائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خود سے ملنے والے میلسی کے شہریوں کے وفد سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کا جو حشر ہوا تھا وہی اب مخلوط حکومت کے بڑھتے اختلافات میں نظر آرہا ہے روز کمیٹیوں کے سربراہ تبدیل ہوتے ہیں۔فیصلے بدلتے ہیں۔روز ایک نیا بحران سامنے آتا ہے۔عجلت میں بنائی گئی حکومت نے پی ٹی آئی کی اکثریت کو ذاتی مفادات کے لیے اکٹھے ہو کر  اقلیت میں بدلنے کی جو کوشش کی اس سے ہی ان پارٹیوں کے عوام سے اخلاص کا پتہ چلتا ہے پی ڈی ایم کے دور حکومت میں بھی اسی حکومت نے ایک رنگ میں عوام کی مشکلات ختم کر نے کا سبز باغ دکھا کر ان میں اضافہ کیا اور اب بھی عوام مشق ستم بنی ہوئی ہے۔