بیلف کا تھانے پر چھاپہ، نوجوان برآمد،5اہلکار وں کیخلاف مقدمہ

بیلف کا تھانے پر چھاپہ، نوجوان برآمد،5اہلکار وں کیخلاف مقدمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھ صادق آباد(نامہ نگار)لاھور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے بیلف کا تھانہ ٹھٹھ صادق آباد میں چھاپہ، غیر قانونی طور پر رکھا نوجوان برآمد کر لیا2،اے ایس آئی سمیت 5 ملازمین کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ٹھٹھ صادق آباد کے نواحی گاوں 134 دس آر کے رہائشی ظاہر خان ولد روزی خان کے بیٹے گل زبان کو تھانہ ٹھٹھ صادق آباد کے اے ایس آئی فرخ امیر اور رانا محمد حنیف ڈرائیور زبردستی گھر سے اٹھا کر لے آئے جنہیں (بقیہ نمبر7صفحہ7پر)

 تھانہ ٹھٹھ صادق آباد کی بجائے مختلف جگہوں پر رکھا گیا مدعی مقدمہ ظاہر خان نے تھانہ ٹھٹھ صادق آباد سے پتہ کیا تو انہیں کچھ نہ بتایا اور مختلف نمبروں سے رانا محمد اشرف اے ایس آئی اور ناصر خان کانسٹیبل کال کرکے ظاہرخان کے بیٹے گل زبان کو چھوڑنے کی ڈیمانڈ کرتے رھے بعد ازاں معلوم ھوا کہ ظاہر خان کے بیٹے گل زمان کو تھانہ ٹھٹھ صادق آباد کے محرر اعجاز انور کے حوالے کردیا ھے جنہوں اسے حوالات میں بند کر دیا جس پر ظاہر خان نے عدالت عالیہ لاھور ہائیکورٹ ملتان بنچ سے رجوع کیا تو بیلف نے چھاپہ مار کر نوجوان گل زبان کو تھانہ ٹھٹھ صادق آباد سے برآمد کرلیا جس کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ تھا مدعی ظاہر خان کی درخواست پر اے ایس آئی فرخ امیر اے ایس آئی رانا محمد اشرف رانا محمد حنیف ڈرائیور ناصر خان کانسٹیبل محرر اعجاز انور کے خلاف مقدمہ نمبر118/24 زیر دفعہ 155 سی اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج کرلیا ھے۔