ملتان، نمونیہ کا حملہ، بچہ جاں بحق، مرض بدستور بے قابو
ملتان(وقائع نگار)پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی نمونیہ کے مرض پر تاحال قابو ناں پایا جا سکا ہے جسکی وجہ سے بدستور نمونیہ کے مرض کا شکار بچے ہسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں چلڈرن کمپلیکس ہسپتال ملتان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیہ میں مبتلا سات مریض بچے لائے گئے جبکہ ایک بچہ نمونیہ کے مرض کی وجہ سے جاں بحق ہوا یہاں یہ بات بھی(بقیہ نمبر8صفحہ7پر)
واضح رہے کہ رواں سال چلڈرن کمپلیکس میں نمونیہ میں مبتلا 63 بچے دم توڑ چکے ہیں ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان ڈاکٹر معاذ کے مطابق یکم جنوری سے یکم اپریل 2024 کے درمیان نمونیہ چیسٹ انفیکشن کے شکار 1ہزار 942 بچے چلڈرن کمپلیکس رپورٹ ہوئے رپورٹ ہونے والے نمونیہ میں مبتلا بچوں میں سے 63 بچوں نے چلڈرن کمپلیکس میں دم توڑا جبکہ 1 ہزار 836 بچے صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں نمونیہ میں مبتلا مزید سات بچے رپورٹ ہوئے یوں اس وقت نمونیہ چیسٹ انفیکشن کا شکار 43 بچے چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج