آئی ایم ایف کا شکنجہ، ملک میں مہنگائی کا طوفان، حکومت غریب طبقہ کیلئے فوری ریلیف پیکیج کااعلان  کرے، چوہدری ارشاد، احمد ارائیں 

آئی ایم ایف کا شکنجہ، ملک میں مہنگائی کا طوفان، حکومت غریب طبقہ کیلئے فوری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گگو منڈی(نامہ نگار)آئی ایم ایف سے معاہدے کی صورت میں مہنگائی کا طوفان آنے کی معاشی ماہرین کی پیشگوئی 

(بقیہ نمبر11صفحہ7پر)

درست ثابت ہو گئی پٹرول اور بجلی کے نرخ میں اضافہ نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں حکومت ہوش کے ناخن لے۔ ان خیالات کا اظہار سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمدا  رائیں نے صحافیوں سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان آئی ایم ایف کے شکنجے میں بری طرح پھنس چکا ہے جس سے نکلنا موجودہ نا اہل حکمرانوں کے بس کی بات نہیں چوہدری ارشاداحمد آ رائیں نے کہا کہ معاشی ماہرین نے پیشگی بتا دیا تھاکہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر قرض حاصل کرنے سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب آجائے گا جس کے آگے بند باندھنا ممکن نہیں رہے گابجلی اور گیس کے نرخ میں اضافہ سے غریب عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں اور صنعتی پیداواری اخراجات بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے ہماری مصنو عات عالمی مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کر سکتیں جس کی بدولت ہماری برامدات پر پر برا اثر بڑھ رہا ہے اور خزانہ پر بوجھ بڑھ گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر نیچلے طبقہ کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرے اور صنعتی شعبہ کے لیے بھی مراعات کا اعلان کرے ورنہ مہنگائی کے مارے عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔