زکریا یونیورسٹی ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز دفاتر ایلفی ڈال کر سیل
ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے ڈین آف آرٹس اینڈسوشل سائنسز کے دفاتر کے تالے ایلفی ڈال کر سیل کردئے گئے تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسرڈاکٹرعمرفاروق کے دفتر کے تالوں میں نامعلوم افراد نے ایلفی ڈال دی جس سے دفتر سیل ہوگیا ڈاکٹر عمر فاروق کوئی کام سرانجام نہ دے سکے جن سیکورٹی ا(بقیہ نمبر10صفحہ7پر)
ہلکاروں سے پوچھا گیا تو وہ بھی مناسب جواب نہ دے سکے ڈاکٹر عمر فاروق کا کہنا ہے کہ شعبہ آئی آر کے دو اساتذہ اس معاملے میں ملوث ہوسکتے ہیں یہ حرکت سیکورٹی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ اس واقعہ کو معمول کا معاملہ قرار نہیں دیا جاسکتا اس لئے چانسلر /گورنر کو براہ راست مطلع کیا جائے گا۔