رشوت وصولی پر ریڈ گرفتار،کرپٹ عناصر سے نمٹنے کیلئے خصوصی مہم شروع ہوگئی، منصور منیر خان

رشوت وصولی پر ریڈ گرفتار،کرپٹ عناصر سے نمٹنے کیلئے خصوصی مہم شروع ہوگئی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)سرکل آفیسر انٹی کرپشن منصور منیر خان کا علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ تحصیل آفس میں چھاپا، ریڈر محمد سرور رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار، نشان زدہ نوٹ برآمد،مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نواحی گاں 166 ای بی کے رہائشی محمد عبداللہ نے انٹی کرپشن حکام کو درخواست گزاری کہ اس کے دوست محمد حفیظ کا رقبہ تقسیم کا کیس تحصیل دار کی عدالت(بقیہ نمبر9صفحہ7پر)

 میں زیر سماعت ہے جس کا ونڈے کا فیصلہ کرنے کے عوض ریڈر محمد سرور اب تک 3 لاکھ 80 ہزار روپے بطور رشوت وصول کر چکا ہے اور مزید 50 ہزار روپے ڈیمانڈ کر رہا ہے میں رشوت نہ دینا چاہتا ہوں کاروائی کی جائے جس پر سرکل آفیسر انٹی کرپشن منصور منیر خان نے علاقہ مجسٹریٹ نفیس یوسف کے ہمراہ ریڈ کر کے ملزم ریڈر محمد سرور سے نشان زدہ نوٹ 50 ہزار روپے برآمد کر لیے اور رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 1/24 درج کر لیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرکل آفیسر منصور منیر خان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ڈائریکٹر ملتان ملک راشد نعمت کھوکھر کی نگرانی میں کرپٹ عناصر کے قلع قمع کے لئے خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے عوام میڈیا کے تعاون سے کرپشن کا مکمل طور پر خاتمہ یقینی بنا دیا جائے گا عام عوام کے لیے دفتر اینٹی کرپشن کے دروازے کھلے ہیں اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں