شریف پورہ، جامع مسجد نوری حضوری خوبصورتی میں بے مثال

شریف پورہ، جامع مسجد نوری حضوری خوبصورتی میں بے مثال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)ملتان شہر کے گنجان علاقے شریف پورہ میں موجود جامع مسجد نوری حضوری کی بنیاد 44سال قبل 1980میں رکھی گئی تھی۔جامع مسجد نوری حضور(بقیہ نمبر18صفحہ7پر)

ہ 10مرلہ پر محیط ڈبل منزلہ ہے جس میں بیک وقت ایک ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش موجود ہیجامع مسجد نوری حضوری شریف پورہ میں پانچ وقت نمازوں کے علاوہ جمعہ اور عیدینکی نمازیں بھی پڑھائی جاتی ہے جس میں اہل علاقہ کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔1995میں مسجد کی توسیع اور تزئین و آرائش کی گئی جس پر تقرہبا تیس لاکھ روپے سے زائد اخراجات آئے۔۔۔مسجد سے متصل جامعہ حنفیہ انوار مدینہ کے نام سے ادارہ بھی موجودہے جو کہ دو کنال سے زائد رقبہ پر پھیلا ہوا ہے۔مدرسہ مدینی و عصری تعلیم کا حسین امتیاز ہیاس مدرسہ میں ساڑے پانچ سو زائد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہے اس مدرسہ سے فارغ التحصیل کئی طلباو طالبات ملک و بیرون ملک خدمت کرکے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔اس ادارے کے سرپرست اعلی جماعت اہلسنت ملتان ڈویژن کے رہنما علامہ سید رمضان شاہ فیضی ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی قر آن و سنت کی تبلیغ اور درس و تدریس میں گزاری ہے