کارڈیالوجی ہسپتال دھماکہ، ابتدائی انکوائری رپورٹ تیار

  کارڈیالوجی ہسپتال دھماکہ، ابتدائی انکوائری رپورٹ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)کارڈیالوجی ہسپتال ملتان میں سوموار کے روز گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے سے متاثرہ عمارت کے حصہ کو مرمت کروا لیا گیا اور منگل کے روز معمول کے مطابق مریضوں کے آپریشن کئے گئے جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے معاملے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ تیار کر کے متعلقہ حکام کو بھجوا دی ہے جسمیں اس واقعہ کو اتفاقیہ حادثہ قرار دیا گیا ہے اس بارے میں ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا ہے کہ ایک کمرے میں گیس لیکج ہوئی جسکی وجہ سے ہوا کا اخراج ناں ہو سکا اور گیس جمع ہو گئی اور گیس پریشر کی وجہ سے دھماکہ ہوا اس حادثے میں ہمارے ہسپتال کا ایک(بقیہ نمبر20صفحہ7پر)

 ملازم جھلسا تھا جسے برن سنٹر میں داخل کروا دیا گیا ہے وہاں اس کا علاج جاری ہے اور اب وہ بہتر ہے اور جلد ہی صحت یاب ہونے کے بعد گھر چلا جائے گا اور اس حادثے میں ایک مریض کا اٹنڈنٹ بھی زخمی ہوا تھا جبکہ دھماکے سے عمارت کا جو حصہ متاثر ہوا تھا اسے بھی فوری مرمت کروا لیا گیا ہے اور منگل کے روز ہسپتال میں معمول کے مطابق مریضوں کے آپریشن کئے گئے