اساتذہ، سٹاف تنخواہوں کیلئے بینک سے قرض لینے کا انکشاف

اساتذہ، سٹاف تنخواہوں کیلئے بینک سے قرض لینے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) اسلامیہ یونیورسٹی مالی بحران کاشکار ہوگئی اساتذہ کی تنخواہوں کیلئے بینک سے قرضہ لیناپڑا آئندہ پانچ ماہ تک آمدن صفر اڑھائی کروڑ روپے کی تنخواہوں کابوجھ تلواربن کرلٹکنے لگا نئے بھرتی ہونیوالے لیکچرار حالات کوپھانپتے ہوئے نوکریاں چھوڑنے لگے8 ہزار چیک ڈس آنرہونے کاانکشاف، باوثوق ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ سابق وائس چانسلر ڈاکٹرا طہر محبو ب  نے جب چارج چھوڑاتھاتواسوقت اسلامیہ یونیورسٹی ساڑھے چاراب روپے کی مقروض تھی بتایاگیاہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی ہرماہ ٹیچنگ اورنان ٹیچنگ سٹاف کوتنخواہوں (بقیہ نمبر22صفحہ7پر)

کی مدمیں 50 کروڑ روپے اداکرتی ہے جبکہاسلامیہ یونیورسٹی میں طلباوطالبات سے فیسیں ملنابھی بندہوگئی ہیں جس کی وجہ سے عیدپراسلامیہ یونیورسٹی کوبینک سے35 کروڑ روپے قرض لیناپڑااس سے عیدپرتنخواہیں جاری کی جاسکیں جبکہ آئندہ اپریل مئی جون جولائی اوراگست تک کیلئے اسلامیہ یونیورسٹی کے اکاؤنٹ میں ایک پائی بھی باقی نہیں رہے گی اورآمدن بھی نہ ہوگی ایچ ای سی کی طرف سے سہ ماہی33 کروڑ روپے کی گرانٹھ متوقع ہے جس سے جوبینک کی بمشکل ادائیگی ہوسکے گی اورستمبرمیں نئے داخلے شروع ہونگے جس کے بعدآمدن شروع ہوسکے گی ذرائع نے بتایاہے کہ گزشتہ دوسالوں کے دوران جن نوجوانوں کوبحیثیت لیکچرار اورایسوسی ایٹ لیکچرار ملازمتیں ملی تھیں وہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے یونیورسٹی کوخیرباد کہہ کراپنامتبادل روزگار ڈھونڈنے پرمجبورہیں۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیاہے کہ یونیورسٹی کی طرف سے ترقیاتی کاموں اوردیگر مدات میں 8 ہزار چیک جاری کیے گئے تھے وہ بینک سے ڈس آنرہوچکے ہیں دفتر خزانہ کے افسران جس کاچیک پاس کرنا مقصود ہو فون کے ذریعے بینک عملہ کوہدایات جاری کرتے ہیں بصورت دیگر اعتراض لگاکرچیک واپس کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی شہزاد خالد نے بتایاکہ یونیورسٹی میں بے پناہ ترقیاتی کام ہوئے اورٹھیکیداروں کو چیک جاری کیے گئے لیکن اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے ادائیگیاں نہ ہوسکیں۔ جس کی وجہ سے 8ہزارچیک ڈس آنرہونا حقیقت پرمبنی ہے اساتذہ کو عید پر تنخواہیں جاری کردی گئیں ہیں آئندہ تنخواہوں کیلئے حکومت ہی کوئی لائحہ عمل بنائے