ڈیرہ:ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات بحران، مریضوں کا اللہ حافظ

ڈیرہ:ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات بحران، مریضوں کا اللہ حافظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ) ڈیرہ غایخان ضلع اور بلو چستان کے نواحی ملحقہ علاقوں کے لئے واحد علاج گاہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مریضوں کے لئے ادویات نا پید ہیں جبکہ دو ہفتوں سے ڈائیلسز سنٹر میں ایک آر او پلانٹ بھی بند ہے جس کی وجہ سے ڈائیلسز کے مریض متاثر ہو سکتے ہیں ادھر علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی چھ ایکسرے(بقیہ نمبر23صفحہ7پر)

 مشین اور سٹی سکین بھی خراب ہے جس وجہ سے مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے جبکہ ایکسرے اور سٹی سکین کی فلموں کی شارٹیج بھی ہے جبکہ ٹیچنگ ہسپتال میں 4بائیو میڈیکل انجینئر کی پوسٹیں بھی خالی پڑی ہیں کوئی بائیو میڈیکل انجینئر موجود نہیں نی آج تک مشینری کی مرمت کے لیے کسی فرم سے کنٹیکٹ نہ کیا جاسکا ان مسائل کے بارے میں موقف جاننے کے لئے رابطہ کر نے پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر صائمہ بتول نے میڈیا کو بتایا کہ نگران حکومت کی وجہ سے گزشتہ سال بجٹ سال کے لئے نہیں بلکہ تین،تین ماہ کا ملتا رہا جس کی وجہ سے پرچیز یکمشت نہ ہو سکی مزید میڈیسن پرچیز کر لی گئی ہیں ڈی ٹی ایل ہو نے پر فراہمی شروع کر دی جائے گی جبکہ ڈائیلسز مشین خراب ہو ئے 2ہفتوں میں 3با ر متعلقہ کمپنی کو لکھا گیا ہے اگر کل تک ٹھیک نہ ہوئی تو شوکاز نوٹس جاری کر یں