تھانہ سیتل ماڑی، حوالات میں ماں کیساتھ بچی بھی ”قید“ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، شہریوں کی پولیس پر شدید تنقید، افسروں کی وضاحتیں، سی پی او کا نوٹس، تفتیشی سب انسپکٹر، نائٹ محرر معطل، ایس ایچ او چارج شیٹ ایس ڈی پی او کو فوری انکوائری کا حکم
ملتان(وقائع نگار)تھانہ سیتل ماڑی کی حوالات میں ماں کے(بقیہ نمبر24صفحہ7پر)
ساتھ چھوٹی بچی بند ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جس کو شہریوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ روز شوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں تھانہ سیتل ماڑی میں ایک عورت کے ساتھ اس کی بچی حوالات میں بند ہے۔جہنوں نے پوری رات حوالات میں گزاری ہے۔جس پر شہریوں نے پولیس کو چوں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جبکہ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مخبر کی اطلاع پر فہیم بی بی زوجہ یاسر قوم راجپوت سکنا خالق پورہ کو اختر والی پل سے گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 680گرام چرس برآمد ہوئی جس پر مقدمہ نمبر 1011/24 مورخہ 24-4-1 بجرم 9 بی درج رجسٹر کیا گیا۔جس کے بعد ملزمہ کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔ جب اس کے لواحقین ملنے آئے تو بچی بھی ساتھ تھی جس کو کچھ دیر ماں سے ملوایا گیا اسی دوران کسی نامعلوم نے ویڈیو بنا لی پولیس کی جانب سے حوالات میں بند کرنے والی کوئی بات نہ ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔تھانہ سیتل ماڑی میں کم عمر بچی کو والدہ کے ساتھ حوالات میں بند کرنے کا معاملہ۔بچی کے حوالات میں نوٹس میں آنے پر سی پی او ملتان صادق علی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے نائٹ محرر خدا بخش کو معطل کر کے چارج شیٹ کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاجبکہ تفتیشی افسر سب انسپکٹر اصغر علی کو بھی معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا گیا۔سی پی او ملتان نے ایس ایچ او تھانہ کو بھی چارج شیٹ کرتے ہوئے ایس ڈی پی او نیو ملتان ڈاکٹر انعم تجمل کو تمام معاملات کی انکوائری کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔سی پی او ملتان کا کہنا ہے اس معاملہ کی انکوائری کر کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔