پی ایچ اے، شعبہ انجینئرنگ ٹھیکیدار پر مہربان، ادارے کو نقصان

 پی ایچ اے، شعبہ انجینئرنگ ٹھیکیدار پر مہربان، ادارے کو نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی(پی ایچ اے)ملتان کے شعبہ انجینئرنگ سٹاف نے ڈی جی کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے، چہیتے ٹھیکیدار کو نوازنے کے لیے  ٹینڈر پول ایک بار پھر پول کروادیئے، معلوم ہوا ہے کہ 16 مارچ کو تین مختلف کاموں کے ٹینڈرز کے لیے ڈائریکٹر انجینئرنگ نے ٹھیکیداروں کو الگ سے کمرہ فراہم کیا جہاں پر ٹھیکیداروں نے پرچیاں ڈال کر ٹینڈر پول کئے اور فل ریٹ پر ٹینڈر حاصل کئے گئے، مقابلہ بازی نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا، معلوم ہوا ہے کہ پول کرنے والے ٹھیکیداروں نے انجینئر(بقیہ نمبر26صفحہ7پر)

نگ سٹاف سمیت دیگر ٹھکیداروں میں 43 ہزار روپے فی کس تقسیم کییپول کیے جانے والے تین کاموں میں 17 لاکھ روپے مالیت کے مختلف زون کے پارکوں کی تعمیر اور مرمتی کاموں کا ٹھیکہ،3 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے پودوں کی سپلائی جبکہ 51 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے شاہ شمس پارک کی باونڈری وال اور دیگر امور کے ٹینڈر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ٹھیکوں میں بے ضابطگی کرنے پر ڈی جی پی ایچ اے نے انجینئرنگ ونگ کے متعدد افسران کے تبادلے کر دیے تھے اور انکوائری کا حکم دیا تھا۔اس صورتحال پر عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری ہاسنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے جب ترجمان پی ایچ اے سے رابطہ کیا تو انہوں نے  کہا کہ معاملہ افسران کے نوٹس میں ہے شواہد ملنے پر محکمانہ کارروائی کی جائے گی کچھ عرصہ قبل سابقہ ڈائریکٹر انجینئرنگ مشتاق خان کو ٹھیکے پول کروانا ثابت ہونے پر سرنڈر کیا گیا تھا۔۔