اعوان چوک، مقابلہ، گرفتار ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

اعوان چوک، مقابلہ، گرفتار ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(وقائع نگار)ملتان تھانہ گلگشت کے علاقے اعوان چوک کے قریب پولیس مقابلہ۔05 سالہ اویس قرنی کے اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔واضح رہے رات ساڑھے 12 بجے کے قریب گلگشت پولیس ملزمان اکبر اور عامر کو مقدمہ77B تھانہ گلگشت کو زیر حراست پولیس برآمدگی کے بعد واپس لایا جا رہا تھا۔جب اعوان چوک کے قریب پہنچے تو 03 نامعلوم افراد موٹر سائیکل 125 نے اپنے(بقیہ نمبر27صفحہ7پر)

 ساتھیوں کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔اسی دوران زیر حراست ملزمان بھاگ کر اپنے ساتھیوں کی طرف جانے لگے تو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گئے۔جبکہ حملہ آور ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔جس کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔زخمی ہونے والے زیر حراست ملزمان اکبر اور عامر 05 سالہ اویس قرنی کے اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کے مقدمہ میں گرفتار تھے جن کو آلہ قتل رسی اور گیس سلنڈر کی برآمدگی کے بعد واپس لایا جا رہا تھا۔زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا وقوعہ کا مقدمہ تھانہ گلگشت میں درج کر کے مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے۔