جنوبی پنجاب، خسرہ وباء کا ممکنہ پھیلاؤ محکمہ صحت کا ہائی الرٹ، اجلاس طلب
ملتان(وقائع نگار)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا کے ممکنہ پھیلاو کے خدشہ کے نظر محکمہ صحت ہائی الرٹ ہو گیا اس ضمن میں گذشتہ روز چلڈرن ہسپتال ملتان میں خسرہ کی وبا کی روک تھام اور متاثرہ بچوں کے بروقت علاج کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جسمیں سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی،ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر کاشف (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
چشتی اور ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر کامران آصف،ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر شوکت حسین اور فوکل پرسن ای پی آئی ملتان ڈاکٹر عدیل بھٹہ نے شرکت کی اجلاس میں خسرہ کی وبا کے ممکنہ پھیلاو کی روک تھام کے سلسلہ میں گفتگو کی گئی جس میں تمام ڈاکٹرز نے کہا کہ ملتان ضلع کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں اور مراکز صحت میں خسرہ سے بچاو کی تمام تر ادویات موجود ہیں اور وہاں ہر وقت طبی عملہ موجود ہے جو متاثرہ بچوں کو لائے جانے کی صورت میں ان کا فوری علاج معالجہ شروع کرے گا۔