جنوبی پنجاب، بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،75لاکھ سے زائد جرمانہ
ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔میپکو ٹیموں نے ایک روز میں 117 افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔بجلی چوروں کو75 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد،6 لاکھ 74 ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کر لیا۔ جنوبی (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)
پنجاب میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے خلاف آپریشن کئے گئے۔بہاولپور سرکل کے زیر انتظام سب ڈویژنوں میں 86لاکھ 10 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 33نادہندہ کاشتکاروں کی بجلی منقطع کر دی گئی۔ نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اور میٹرز اُتار لئے گئے۔6کاشتکاروں نے بجلی منقطع ہونے اور ٹرانسفارمرز اترنے کے بعد 19 لاکھ روپے ادائیگیاں کر دیں جسکے بعد کنکشنز بحال کئے گئے۔