محکمہ جنگلات، کاغذوں میں گرین پاکستان پروگرام، افسروں کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

  محکمہ جنگلات، کاغذوں میں گرین پاکستان پروگرام، افسروں کی مبینہ کرپشن کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)محکمہ جنگلات کے سرکاری افسران دیمک کی طرح لاکھوں کی تعداد میں درخت کھا گئے‘‘ذرائع کے مطابق  ہائی وے حاصل پور روڈ پردونوں اطراف کے 30 کلو میٹر میں گرین پاکستان اور ریپلیشمنٹ کاسٹ سکیم 2016-17 میں پیلی کئیر اور کونو کاریس کے پودے لگانے تھے جس میں افسروں نے حسب روایت یہ پودے گملوں سمیت لگوا ئے(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

 جو کہ 30 کلو میٹر کی بجائے صرف 17 کلومیٹر میں لگائے گئے جبکہ باقی 17کلومیٹرمیں جہاں پودے نہیں لگوا ئے گئے ان کا الزام چھوٹے ملازمین پر لگا کر ان کیخلاف تحقیقات شروع کرواتے ہوئے  اپنی چوری چھپانے کیلئے ڈی ایف او خالد جاوید بھٹہ سے ملی بھگت کرکے ان ملازمین کو چارج شیٹ دیکھا کر لاکھوں روپے چھوٹے ملازمین سے بٹور لیے جبکہ گملے سمیت جو پودے لگائے گئے تھے ان پودوں میں اکثر پودے سوکھ گئے اس طرح سرکاری خزانہ کو لاکھوں روپے کاس نقصان پہنچایا گیا۔ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے کیسسز انٹی کرپشن میں زیر سماعت ہے اور موصوف عرصہ 13 سال سے بہاولپور میں ہی تعینات  ہیں۔