سوئی گیس ٹاسک فورس کا آپریشن میٹر ریورس، فوری طور پر کنکشن منقطع

سوئی گیس ٹاسک فورس کا آپریشن میٹر ریورس، فوری طور پر کنکشن منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر)سوئی گیس  ٹاسک فورس نے دو صارفین کے میٹر الٹا لگا کر گیس چوری کرنے پر کارروائی کرکے فوری طور پر میٹر اتارلئے۔ ایک صارف میٹر ریورس کرکے گیس چوری کررہا تھا جسے ٹاسک فورس کی ٹیم نے منقطع کیا۔ تین صارف جن کے میٹر پہلے سے منقطع تھے۔وہ بوگس میٹر کے ذریعے گیس استعمال کررہے تھے،انکے کنکشن بھی منقطع کر د(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

یئے گئے۔ ٹاسک فورس ٹیموں نے ایک سے زائد گھروں میں ایکسٹنشن کے ذریعے گیس استعمال کرنے پر پانچ صارفین کی ایکسٹنشن ریموو کردیں۔ صارفین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لئے رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے۔ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے اسد علی بچہ صارف سے 35000 روپے کی ریکوری کی۔ صارف کو حال ہی میں جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔