بس کی ٹکر، پولیس وین الٹ گئی،2اہلکاروں سمیت4زخمی
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)لاہور سے راجن پور آنے والی پولیس کی وین کو مسافر بس کی ٹکر، پولیس وین الٹ کر موٹروے ایم فائیو سے نیچے جا گری، اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار اور 2 ملزمان زخمی ہوگئے زخمیوں کو اوچ شریف ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق راجن پور پولیس وین ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کرا کر لاہور سے واپس راجن (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
پور آ رہی تھی کہ موٹر وے ایم 5 اوچ شریف انٹر چینج کے قریب سلک کمپنی کی مسافر بس جو لاہور سے راجن پور آ رہی تھی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پولیس وین الٹ کر موٹروے سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں اے ایس آئی غلام اصغر، کانسٹیبل عبدالکریم سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں موٹر وے پولیس نے اوچ شریف ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔