جرم ثابت، منشیات فروش خاتون کو دو سال قید کی سزا

جرم ثابت، منشیات فروش خاتون کو دو سال قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان  ( خصو صی رپورٹر)  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات فروشی کا جرم ثابت ہونے پر خاتون ملزمہ نوشابہ بی بی کو دو سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس حکام نے ملزمہ نوشابہ بی بی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو کلو 400 گرام ہیروئن برامد کر لی تھی۔  اینٹی نارکوٹکس فورس حکام نے گزشتہ سال مقدمہ نمبر 23 درج کر کے ملزمہ(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

 کو جیل بھجوا دیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر خاتون ملزمہ کو سزا سنا دی ہے