8اپریل، رواں سال کا پہلا اور مکمل سورج گرہن، جنوبی،یورپ شمالی  اور جنوبی امریکہ میں نظارے

8اپریل، رواں سال کا پہلا اور مکمل سورج گرہن، جنوبی،یورپ شمالی  اور جنوبی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 8 اور 9 اپریل کی درمیانی شب ہوگا،سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا،اس بارے تفصیل (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

کے مطابق رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 8 اور 9 اپریل کی درمیانی شب ہوگا،سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 8 اپریل کی رات 8 بج کر 42 منٹ پر شروع ہوگاجوکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11بج کر17 منٹ پر عروج پر ہوگا جب کہ اس کا اختتام 9 اپریل کی رات ایک بج کر 52 منٹ پر ہوگا،سورج گرہن مغربی یورپ، شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجاسکیگا،اس کے علاوہ سال کا پہلا مکمل سورج گرہن بحرالکاہل، بحراوقیانوس اور  بحرمنجمدمیں دیکھاجاسکیگا،واضح رہے کہ اگست 2017 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب امریکا میں مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کیاجائیگااوراگلی باراسے دیکھنے کیلئیخطے کے لوگوں کو اگست 2044 تک انتظار کرنا ہوگا،دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹار کٹیکا میں ہوا