چکی پر چھاپہ،مصالحہ جات تلف، جعلی پیکنگ میٹریل ضبط

چکی پر چھاپہ،مصالحہ جات تلف، جعلی پیکنگ میٹریل ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جعل ساز مافیا کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں فوڈ سیفٹی ٹیم نے عتیق ٹان بوریوالا میں جعلی مصالحہ جات تیار کرنے والی چکی پکڑ لی، 600 کلو ملاوٹی ہلدی پاڈر،300 کلو سرخ مرچیں، 20 کلو میتھی پاڈر، 175 کلو جعلی پیکنگ مٹیریل ضبط، 50 کلو لکڑی کا چورا اور بھاری مشینری بھی ضبط کرلی گئی، جعل سازی پر چکی مالکان کیخلاف تھانہ صدر بوریوالا میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ بوریوالا میں عتیق ٹان میں مصالحہ چکی کی انسپکشن کی گئی۔ مصالحہ جات کی تیاری میں لکڑی کے چورے کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ ملاوٹ (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

شدہ مصالحہ جات کو معروف برانڈز کے نام سے پیک کرکے مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔مصالحہ جات کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔ جعل سازی کرنے پر چکی مالکان کیخلاف تھانہ صدر بوریوالا میں ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مصالحہ جات میں جعل سازی اور ملاوٹ کرنے والے انسانی صحت کے دشمن ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جعل سازی جیسے ناسور کا جڑ سے خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔