عبدالرحمن خان کانجو سمیت متعدد ارکان اسمبلی کا حلف، علاقے میں خوشی کی لہر
دھنوٹ (نمائندہ خصوصی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی حلقہ این اے 154کہروڑپکا لودھراں عبدالرحمن خان کانجو سمیت سیدہ آمنہ بتول، سائرہ افضل تارڑ، ماہ جبین خان عباسی، شمائلہ رانا، شازیہ فرید، صوفیہ سعید شاہ، ہما اختر چغتائی، گلناز شہزادی، اظہر قیوم ناہرہ نے حلف ا(بقیہ نمبر29صفحہ7پر)
ٹھا لیے ہیں۔ وسیب اتحاد دھنوٹ کے سربراہ چوہدری محمد اسلام ثانی سمیت تمام عہدیداروں نے سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اب علاقے کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے جدوجہد کریں گے.۔