غوث پورہ میں شہری قتل،واردات ٹریس، ملزم گرفتار
ملتان (وقائع نگار)ملتان پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے گزشتہ ماہ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے شاہ فیصل کالونی غوث پورہ میں دن دیہاڑے شہری کو رابری کی واردات کے دوران بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، آلہ قتل پسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔واضح رہے 07.03.2024 کو شاہ فیصل کالونی غوث پورہ سے اطلاع موصول ہوئی کہ محمد حسین ولد عبدالغفار قوم ملک بعمر 20/21 سال کو رابری کی واردات کے دوران پسٹل کے فائر سے قتل کر دیا گیا ہے اور نامعلوم ملزم موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گیا ہے۔ وقوعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس سمیت (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
سینئر افسران موقع پر پہنچے۔ مقتول کے بھائی محمد سلیم ولد عبدالغفار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 451/24 بجرم 302/392 تھانہ شاہ رکن عالم درج کر کے کاروائی پولیس شروع کر دی گئی۔سی پی او ملتان صادق علی نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر وقوعہ میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان رانا محمد اشرف کی زیر نگرانی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ جس میں ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی کی سربراہی میں اے ایس پی نیو ملتان ڈاکٹر انعم تجمل، ایس ایچ او تھانہ شاہ رکن عالم سعید احمد سیال اور دیگر افسران پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی سمیت اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس وقوعہ میں ملوث ملزم فرقان ولد محمد لطیف سکنہ سمیجہ آباد محلہ شریف پورہ ملتان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم سے آلہ قتل پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا۔ ملزم سے دوران واردات استعمال کیا جانے والا موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزم رابری اور چوری کے 9 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ سی پی او ملتان صادق علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ تھا جو پولیس ٹیموں نے انتہائی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا ملزم کے خلاف تفتیش مکمل کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔سی پی او ملتان نے کارروائی میں شامل تمام پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس سے