حکومت بجلی، گیس اور تیل قیمتیں کم کرے، خواجہ سلیما ن صدیقی

حکومت بجلی، گیس اور تیل قیمتیں کم کرے، خواجہ سلیما ن صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوزرپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت  نے عید کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر کے غریب عوام کی عید کی خوشیاں چھین لی ہیں حکومت نے ماہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے الٹا نت نئے ٹیکسز، بجلی،گیس،(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کرکے مہنگائی کا بم گرا کر غریب عوام اور چھوٹے تاجر کی کمر توڑ دی ہے کے لیکن میری تاجر برادری کو چاہیے کہ جہاں تک ممکن ہو سکے وہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران پرانی سبزی منڈی چوک شہیداں کے صدر رانا محمد اویس علی کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے خطاب کے دوران کیا جس میں میجر اسد،کرنل نور،ایس پی جاوید خان، ایس پی کاشف بھٹہ،ڈی ایس پی رانا ظہیر بابر،ڈی ایس پی ابراہیم دریشک،،صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر،ضلع صدر سید جعفر شاہ،صدر ملتان  خالد قریشی،نائب صدر جنوبی پنجاب ذیشان ظفر،سٹی جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ، اردو بازار بوہڑ گیٹ کے صدر چوہدری ریاض شاہین، ممبر ضلعی امن کمیٹی مخدوم ظہور شمسی،رانا محمد علی عرف ممی،رانا محمد زبیر،رانا محمد عزیر،محمد کاظم،عرفان اللہ صدیقی، رانا توفیق، فصیل غوری، مظہر عباس کھاکھی، ڈاکٹر اطہر،ارسلان بخاری، ملک عثمان کھوکھر، ارسلان صدیقی، حامد بھٹہ،محمد ماجد، آصف حسن،یو سف بٹ، صغیر رزاق،ظفر گجر،مہر اخلاق،محمد تابش،واجد قریشی،محمد عدنان،چوہدری ہمایوں، رانا مشتاق،باقر شاہ،محمدعباس، ملک عمران اعظم،رانا احسن سمیت تجارتی و کاروباری طبقہ سے وابستہ نمائندگان نے شرکت کی اور اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعا کی گئی خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ حکومت عوام پر ظلم ڈھانے کی بجائے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں اور غریب قوم کو خودکشیوں پر مجبور نہ کریں پہلے ہی بھاری بھرکم ٹیکسز کی وجہ سے تاجر برادری اور غریب عوام شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔