عون چودھری کی کامیابی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے بارے اعتراض پر فیصلہ محفوظ
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری کی کامیابی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں ہائیکورٹ آفس کے اعتراض پر فیصلہ محفوظ کر لیا . لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں عون چودھری کی کامیابی کے نوٹفکیشن کو چیلنج کیا گیا. درخواست پر لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگا دیا اور درخواست اعتراض کیساتھ سماعت کیلئے پیش کی گئی. عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ الیکشن ٹربیونل سے کیوں رجوع نہیں کیا گیا. اس پر وکیل نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کیاختیارات الیکشن ٹربیونل استعمال نہیں کرسکتا۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں اعتراض پر فیصلہ محفوظ کر لیا. درخواست میں استدعا کی گئی کہ عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے.
فیصلہ محفوظ