ایکس پر پابندی کیخلاف درخواست پروکیل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو جواب داخل کرانے کی ہدایت
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایکس پر پابندی کیخلاف درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے وکیل کو تفصیلی جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے حذیفہ نعیم کی ایکس پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت کی. درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے سوشل میڈیا ایپ ایکس تک رسائی ناممکن بنیادی ہے درخواست گزار نے استدعا کی کہ سوشل میڈیا پر پابندی کے تمام نوٹفکیشن کالعدم قرار دیا جائے درخواست پر مزید سماعت 29 اپریل کو ہو گی.
ہدایت