اپوزیشن جماعتیں متحد، عیدکے بعد حکومت کیخلاف مزاحمتی تحریک چلانے کا فیصلہ
اسلام آباد(آئی این پی)اپوزیشن جماعتیں متحد ہوگئیں، گرینڈ اپوزیشن الائنس کی تشکیل کیلئے اپوزیشن کی پانچ جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان اور قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ شریک ہوئے، اجلاس میں پی کے میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل بھی شریک ہوئے، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس، اسد قیصر نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کی تشکیل سے متعلق امور پر مشاورت ہوئی، اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف عید کے بعد عملی مزاحمتی تحریک چلائیں گی۔ سینئر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اس حوالے سے کہا گرینڈ الائنس کا مقصد آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو کو قائم کرنا ہے،ا س سلسلے میں باضابطہ میٹنگ ہوگی۔اسد قیصر کے مطابق گرینڈ الائنس میں جماعت اسلامی، ایم ڈبلیو ایم، بلوچستان نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی شامل ہونگی۔
اپوزیشن متحد