پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا فیصلہ ، کو ن کون نوکری سے فارغ ہو گا؟بڑا دعویٰ 

پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا فیصلہ ، کو ن کون نوکری سے فارغ ہو گا؟بڑا ...
پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا فیصلہ ، کو ن کون نوکری سے فارغ ہو گا؟بڑا دعویٰ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کی تشکیل نو کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی کے کئی شعبوں کو ری ویمپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کے لیے شعبوں کو از سر نو ترتیب دینے سے تقرر و تبادلے ہونے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے کی وجہ سے کئی عہدیداروں کو فارغ بھی کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر ریٹائڑد ساجد حمید کی جگہ نئی تقرری ہو گی، ساجد حمید کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی حال ہی میں بورڈ میں ہونے والی مس مینجمنٹ کی وجہ سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے مس مینجمنٹ پر زیرو ٹالرینس کا پیغام سب کو پہنچا دیا ہے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -