کھچا کھچ بھری ٹرین میں واش روم جانے کیلیے شہری نے ایسا کام کردیا کہ ہنسی روکنا مشکل، ویڈیو وائرل

نئی دہلی (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی شہری کو کھچا کھچ بھری ٹرین میں بیت الخلا جانے کیلئے ’سپائیڈرمین‘ کی طرح لوگوں کے سروں سے اوپر موجود مختلف راڈ اور کیچرز کا سہارا لے کر جانا پڑا۔
اگرچہ کچھ لوگ اس صورت حال سے کافی محظوظ ہورہے ہیں لیکن یہ ویڈیو ان اہم چیلنجز کی بھی نشاندہی کرتی ہے جس سے بھارتی ہر دن مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں، ویڈیو پر بتایاگیا ہے کہ یہ سلیپر کلاس کی صورتحال ہے جہاں شہری کو واش روم جانے کیلئے سپائیڈ ر مین بننا پڑا۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ عام اور سلیپر کلاس میں گزرنے والا ایک عام دن۔