"آپ کو ووٹ بھاری دل سے دے رہاہوں" نواز شریف نے ایسا کیوں کہا ۔۔؟

"آپ کو ووٹ بھاری دل سے دے رہاہوں" نواز شریف نے ایسا کیوں کہا ۔۔؟
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کے دوران نوازشریف جب ووٹ کی پرچی حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ پولنگ عملے کے پاس کھڑے تھے تو  پیپلز پارٹی کےرانا محمود الحسن نے آگے بڑھ کر ہاتھ ملایا، اس موقع پر نوازشریف نے مصافحہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ رانا صاحب کیا حال ہے آپ کا ‘ ۔ رانا محمودالحسن نے حال احوال کے بعد ووٹ دینے پر نوازشریف کا شکریہ ادا کیا ۔نوازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ آپ کو ووٹ بھاری دل سے دے رہاہوں ،میرے دل پر بوجھ ہے ‘ ۔یاد رہے کہ رانا محمود الحسن طویل عرصہ تک مسلم لیگ (ن )کا حصہ رہے ہیں ۔