وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ۔تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے صالح احمد فاروقی کو سیکرٹری تجارت تعینات کیا گیا ۔ خرم آغا کے وفاقی سیکرٹری داخلہ تعینات کئے جانے کے بعد سیکرٹری تجارت کا عہدہ خالی ہوا۔ پاکستان آ ڈٹ اینڈ اکا ؤنٹس سروس کے گریڈ بیس کے افسر فر ید احمد تارڑ کی خدمات ڈیپوٹیشن پر پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔

"جنگ " کے مطابق  کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈی اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ انیس کے افسر قیصر خان خٹک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کے سیکشن افسر بحری امور ڈویژن محمد علی سانگی کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔