افطار پارٹیوں کے ساتھ برطانیہ میں انتخابات کی تیاریاں بھی شروع، سردار جیس عطوال سنگھ کے اعزاز میں تقریب

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) لندن میں افطار پارٹیوں میں تیزی کے ساتھ برطانیہ کے آمدہ انتخابات کی تیاریاں بھی جاری ہیں ، برطانوی لیبر پارٹی کے لندن الفرڈ سے مضبوط امیدوار سردار جیس عطوال سنگھ کے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی لیڈر خرم عباسی نے پہلا انتخابی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر خرم عباسی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے بےشمار ایشوز ہیں، اس وقت پاکستانی طلبا کو بے شمار مسائل کا سامنا ھے جنکے حل کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، ہمیں اسمبلی میں ایسے شخص کی ضرورت ھے جو ھماری آواز بن سکے ۔
لیبر پارٹی کے امیدار سردار جیس عطوال سنگھ کا کہنا تھا کہ فلسطین سمیت دیگر ایشوز میری ترجیحات میں شامل ہیں،کمیونٹی کے جو بھی مسائل ہونگے ،انکے حل کے لئے میں اسمبلی میں آواز بلند کروں گا۔