سوالات اٹھ رہے ہیں...شاہزیب خانزادہ نے" 2سنگین معاملات" کی نشاندہی کر دی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے2سنگین معاملات کی نشاندہی کر دی۔ 2 سنگین معاملات سامنے آئے ہیں، ایک طرف عمران خان نے بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شک کا اظہار کردیا ہے ، خود بشریٰ بی بی نے بھی اس حوالے سے سنگین الزامات لگائے ہیں، دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت تمام 8ججوں کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔
شاہزیب خانزادہ نے نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2 سنگین معاملات سامنے آئے ہیں، ایک طرف عمران خان نے بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شک کا اظہار کردیا ہے ، خود بشریٰ بی بی نے بھی اس حوالے سے سنگین الزامات لگائے ہیں، دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت تمام 8 ججوں کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں، عدالتی ذرائع کے مطابق ایک جج کے سٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا، ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود تھا، خط کھولنے کے بعد مذکورہ اہلکار کی آنکھوں میں جلن شروع ہوگئی، متاثرہ اہلکار نے فوری طور پر سینیٹائزر استعمال کیا اور ہاتھ منہ دھویا، عدالتی ذرائع کے مطابق خط کے متن میں اینتھراکس لکھا ہوا تھا۔
شاہزیب خانزادہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججوں کو آواز اٹھانے پر سیلوٹ کرتا ہوں، امید کرتا ہوں کہ وہ ملک کو بچالیں گے،اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران عمران خان نے جج کو بتایا کہ شک ہے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دیا گیا ہے مجھے پتا ہے اس کے پیچھے کون ہے، عدالت بشریٰ بی بی کے مکمل میڈیکل چیک اپ اور انکوائری کرانے کا حکم دے۔
شاہزیب خانزادہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار پھر ملک میں بچوں سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات اور جنسی جرائم کی روک تھام کیلئے بنائے گئے قوانین کے نفاذ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔