8 ججوں کو دھمکی آمیز خطوط ،سینئر صحافی نے تحقیقات سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

کراچی ( مانیٹرگ ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت تمام8 ججوں کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے پر سینئر صحافی اویس یوسف زئی نے اہم انکشاف کر دیا ۔
اویس یوسف زئی کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا کہ تمام 8 ججوں کو ریشم نامی خاتون کی جانب سے خطوط بھجوائے گئے تھے، یہ خطوط کسی کوریئر سروس سے نہیں بلکہ پاکستان پوسٹ کے ذریعے بھجوائے گئے۔
انہوں نے یہ انکشاف نجی ٹی وی کے پروگرام " آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ " میں کیا ۔