پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولیاں طلب, کتنےفیصد شیئرزنجی تحویل میں دیئے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

کراچی (این این آئی) وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولیاں طلب کرلی گئی ہیں ،کتنےفیصد شیئرزنجی تحویل میں دیئے جائیں گے؟اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں۔
نجکاری حکام نے کہا ہے کہ اظہار دلچسپی کی درخواستیں 3مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ پی آئی اے کے 51فیصد شیئرزنجی تحویل میں دیئے جائیں گے جبکہ پی آئی اے کے 49فیصد شیئرزحکومت پاکستان کی ملکیت ہوں گے۔ حکام کے مطابق پی آئی اے کے اکثریتی شیئرز نجی تحویل میں جانے سے انتظامی کنٹرول بھی نجی کمپنی کا ہو گا۔