آئی جی پولیس اسلام آ باد سید علی ناصر رضوی نے عہدے کا چارج اب تک کیوں نہیں لیا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

 آئی جی پولیس اسلام آ باد سید علی ناصر رضوی نے عہدے کا چارج اب تک کیوں نہیں ...
 آئی جی پولیس اسلام آ باد سید علی ناصر رضوی نے عہدے کا چارج اب تک کیوں نہیں لیا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد (خصوصی رپورٹ) آئی جی پولیس اسلام آ باد سید علی ناصر رضوی نے  عہدے کا چارج  اب تک کیوں نہیں لیا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق  سید علی ناصر رضوی نے 4دن گزرنے کے باوجود اپنے عہدے کا چارج نہیں لیا۔ پنجاب حکومت نے انہیں ریلیو کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

"جنگ " نے  ذ رائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئی جی پولیس کیلئے بلوچستان میں تعینات سرفراز احمد فلکی ‘ آر پی او گو جرا نوالہ رانا ایاز سلیم اور آر پی او راولپنڈی با بر سر فراز الپا کے نام زیر غور ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 29مارچ کو ان کی بطو رآئی جی پولیس اسلام آ باد تعیناتی کا نو ٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔وہ اس وقت ڈی آئی جی آپریشنز لا ہور کے عہدے پر تعینات ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذ رائع نے بتایا کہ سید علی نا صر رضوی کی جانب سے جوائننگ نہ دینے کی وجہ سے اب نیا پینل وفاقی کابینہ کو بھیجا جا ئے گا۔ سرفراز احمد فلکی کی تعیناتی کے قوی امکانات ہیں کیونکہ وہ اس سے قبل ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اور ڈی آئی جی سیف سٹی اسلام آ باد کے عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔