لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کابینہ نے صوبے میں سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا جس میں ہتک عزت کے قانون میں ترمیم اور سپیشل کورٹ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پنجاب میں سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ زیادتی اور بچوں پر ظلم کے مقدمات کا تیزٹرائل کرکے انجام تک پہنچایا جائے گا۔اس کے علاوہ ہتک عزت کیس میں90 دن میں ڈگری اور180دن میں ٹرائل ختم کرناہوگا جبکہ اس سلسلے میں منظوری کے لئے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائےگا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا۔