فیصل آباد میں ڈیڑھ سال کا بچہ والدہ کا جھمکا نگل گیا

سورس: Representational Image
فیصل آباد (ویب ڈیسک) سمن آباد میں ڈیڑھ سال کا بچہ والدہ کا جھمکا نگل گیا۔
جیو نیوز کے ہسپتال ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بچے نے والدہ کا جھمکا نگل لیا جس کے بعد اس کی طبعیت خراب ہونے لگی، بچے کو تشویشناک حالت میں چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تو پتہ چلا۔
اس حوالے سے مقامی ڈاکٹر نے بتایا کہ اینڈو سکوپی کرکے بچے کے معدے سے جھمکا نکال لیا گیا ہے۔