لاہور ہائیکورٹ کے 4ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول، کوریئر کمپنی کا ملازم گرفتار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے 4ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔کوریئر کمپنی کے ملازم کو حراست میں لے لیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خطوط سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے،جس پر لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ،سی ٹی ڈی اور پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ میں موجودہیں۔