باہر تو خیر کیا ہی آنا ،وہ آپ کو پتہ ہے،فوادچودھری کا جج احتساب عدالت سے مکالمہ 

باہر تو خیر کیا ہی آنا ،وہ آپ کو پتہ ہے،فوادچودھری کا جج احتساب عدالت سے ...
باہر تو خیر کیا ہی آنا ،وہ آپ کو پتہ ہے،فوادچودھری کا جج احتساب عدالت سے مکالمہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جہلم تعمیراتی منصوبے میں خوردبردکیس میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فواد چودھری  سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ مچلکے جمع کرائیں باہر آئیں۔فوادچودھری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ باہر تو خیر کیا ہی آنا ،وہ آپ کو پتہ ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آبادمیں فوادچودھری کیخلاف جہلم تعمیراتی منصوبے میں خوردبردکیس ہوئی،فوادچودھری اور احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کے درمیان مکالمہ ہوا۔

جج ناصر جاوید رانا نے فوادچودھری سے استفسار کیا ضمانت ہو گئی ہے آپ کی،فوادچودھری نے جواب دیا کہ جی اس کیس میں ضمانت ہو گئی ہے،جج ناصر جاوید رانا نے استفسار کیا کہ کیا مچلکے جمع کرا دیئے؟ ہائیکورٹ میں کرائے یا احتساب عدالت میں؟فوادچودھری نے کہاکہ آرڈر کا انتظار ہے ، تحریری آرڈر ملے گا مچلکے جمع کرائیں گے۔

جج ناصر جاوید رانا نے مسکراتے ہوئے فواد چودھری  سے کہاکہ مچلکے جمع کرائیں باہر آئیں، فواد چودھری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ باہر تو خیر کیا ہی آنا ،وہ آپ کو پتہ ہے،جج ناصر جاوید رانا نے استفسار کیا کہ کیوں اور بھی کوئی کیس ہے جس میں ضمانت نہیں ہوئی؟فوادچودھری نے کہاکہ کسی پر کیس بناتے ہوئے کون ساوقت لگتا ہے ۔

فوادچودھری کے ضمانتی مچلکے آج بھی جمع نہ کرائے جا سکے،احتساب عدالت نے فوادچودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15اپریل تک توسیع کردی۔