عالیہ بھٹ کے شو میں شرکت کے لیے ہوشربا رقم کے مطالبے نے کپل شرما شو انتظامیہ کے ہوش اڑا دیے

سورس: Instagram/aliaabhatt
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی سپر سٹار اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے شو میں شرکت کے لیے ہوشربا رقم کے مطالبے نے کپل شرما شو انتظامیہ کے ہوش اڑا دیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کے نیٹ فلکس ورژن میں شرکت کیلئے عالیہ بھٹ کی جانب سے طلب کی گئی فیس انہیں اس شو میں شرکت سے محروم کر گئی۔بتایا جارہا ہے کہ نیٹ فلکس عالیہ بھٹ کی فیس کے مطالبات کو پورا نہیں کر سکا، کمپنی ہر قسط کے لیے ایک مخصوص بجٹ مختص کرتی ہے جس سے تجاوز کرنا ممکن نہیں تھا،چنانچہ جب وہ عالیہ بھٹ کی فیس کو ایڈجسٹ نہیں کر سکے، تو انہوں نے شو میں شرکت سے معذرت کرلی۔
عالیہ بھٹ بھی اس سے قبل اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ اپنے پروجیکٹس کی تشہیر کے لیے کئی بار ٹیلی ویژن پر دی کپل شرما شو میں نظر آ چکی ہیں۔