لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں نوجوان قیدی لڑکی جان کی بازی ہار گئی

سورس: Wikipedia
لاہور (آئی این پی) کوٹ لکھپت جیل لاہور میں خاتون قیدی جان کی بازی ہار گئی، خاتون کی شناخت 22سالہ فاطمہ جہانگیر کے نام سے ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے خاتون قیدی کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ابتدائی طورپر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہلاکت کی وجہ کیا بنا۔ آخری اطلاعات تک ہلاک ہونے والی خاتون کے اہل خانہ بھی ہسپتال نہیں پہنچے تھے۔