30 لاکھ کا فراڈ کرکے بیرون ملک بھاگنے والا امارات سے گرفتار

Apr 03, 2024 | 03:16 PM

میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب پولیس نے فراڈ کے مقدمے میں مطلوب ایک اور اشتہاری کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پنجاب پولیس بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے سرگرم ہے، فراڈ کے مقدمے میں مطلوب ایک اور اشتہاری کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم صابر علی 3 سال قبل شہری سے 30 لاکھ کا فراڈ کرکے بیرون ملک مفرور ہوگیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا اور گرفتاری کے لئے کوششیں جاری رکھیں ۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ ملزم کو میانوالی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا، رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں