5وفاقی وزراء کو اضافی قلمدان تفویض کر دیئے گئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) 5وفاقی وزرا ءکو اضافی قلمدان تفویض کر دیئے گئے ، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز "کے مطابق وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کو مواصلات کا اضافی قلمدان دےدیاگیا،وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کو نیشنل فوڈسیکیورٹی کااضافہ قلمدان دیدیا گیا،جبکہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو بین صوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان دے دیا گیا،وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو آئی بی وسائل کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا۔