مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے کا معاملہ ، عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست دائر

مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے کا معاملہ ، عدالتی فیصلے پر ...
مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے کا معاملہ ، عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے  کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلےپر عملدرآمد کیلئے درخواست دائرکردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 27مارچ کو عدالت نے ممبران سے حلف لینے کا حکم دیا،سپیکر نے حلف لیا نہ حلف برداری کیلئے اقدامات اٹھائے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔