لاہور ہائیکورٹ کے 4ججز کو موصول ہونے والے خطوط سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور ہائیکورٹ کے 4ججز کو موصول ہونے والے خطوط سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ ...
لاہور ہائیکورٹ کے 4ججز کو موصول ہونے والے خطوط سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے 4ججز کو موصول ہونے والے خطوط سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ چاروں ججوں کو خطوط موہدفاضل ولد منظور علی شاہ کی جانب سے بھجوائے گئے ہیں،خط ملنے پر ڈی ایس پی نے معزز جج کے سامنے کھولا تو تحریر اور پاؤڈر موجود تھا،ڈی ایس پی نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاؤڈر بھی کھول دیا جس سے پاؤڈر نیچے گر گیا،معزز جج نے ڈی ایس پی کے رویہ پر تشویش کااظہار کیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے افسر نے ڈی ایس پی کو ڈانٹ پلا دی،ذرائع سی ٹی ڈی نے کہایہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے،سی ٹی ڈی افسر نے چاروں خطوط قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی۔