سائفر سامنے اس لئے نہیں لائے کیونکہ وہ ملزم کی فیور کرتا ہے، وکیل سلمان صفدر

سائفر سامنے اس لئے نہیں لائے کیونکہ وہ ملزم کی فیور کرتا ہے، وکیل سلمان صفدر
سائفر سامنے اس لئے نہیں لائے کیونکہ وہ ملزم کی فیور کرتا ہے، وکیل سلمان صفدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سائفر کیس کی اپیلوں پر وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ سائفر کبھی بھی عوامی جلسے میں نہیں پڑھا گیا،سائفر سامنے اس لئے نہیں لائے کیونکہ وہ ملزم کی فیور کرتا،سائفر کا متن پلین ٹیکسٹ کی صورت میں بھی سامنے نہیں آیا،ایسا نہیں کہ سائفر گم گیا، صرف ایک کاپی واپس نہ آنے پر کیس بنایا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ  میں سائفر کیس  کی  اپیلوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ سائفر سامنے اس لئے نہیں لائے کیونکہ وہ ملزم کی فیور کرتا، سائفر کا متن پلین ٹیکسٹ کی صورت میں بھی سامنے نہیں آیا،ایسا نہیں کہ سائفر گم گیا، صرف ایک کاپی واپس نہ آنے پر کیس بنایا گیا،سائفر کی تو 9کاپیاں واپس نہیں آئی تھیں  تو یہ صرف بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیوں؟

سائفر آج بھی ساتھ والی بلڈنگ میں موجود ہے،سائفر تو اس کو کہنا ہی نہیں چاہئے، وہ تو فارن آفس میں رہ گیا، اس کی کاپیاں بھجوائی گئیں،اگر سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ختم ہو تو چیزوں کو بہتر کرنے کا موقع بھی مل جائے،سائفر کبھی بھی عوامی جلسے میں نہیں پڑھا گیا،عدالت نے سائفر اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی  کردی۔