قلات: مسافر کوچ کی ٹکر سے کار سوار2بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

قلات (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اورکار میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 2 بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی "دنیانیوز" کے مطابق افسوس ناک حادثہ بینچہ کے قریب پیش آیا جہاں کار اور مسافر کوچ میں ٹکر سے کار میں سوار خاندان جان کی بازی ہار گیا۔لیویز حکام کے مطابق حادثے کے 4 زخمیوں اور 4 نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہاہے۔لیویز حکام کے مطابق بدقسمت خاندان عید منانے کے لئے کراچی سے پشین جا رہا تھاجبکہ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔