پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اہلیت کے معیار کی منظوری،بولی دہندہ کے کاروبار کی مالیت 30 ارب لازم ہوگی 

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اہلیت کے معیار کی منظوری،بولی دہندہ کے کاروبار کی ...
 پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اہلیت کے معیار کی منظوری،بولی دہندہ کے کاروبار کی مالیت 30 ارب لازم ہوگی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نجکاری کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اہلیت کے معیارکی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اہلیت کے معیارکی منظوری دیے جانے کے بعد ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔یہ پری کوالیفکیشن کمیٹی بولی دہندہ کی اہلیت کے معیار کیلئے قائم کی گئی ہے۔پی آئی اے کی نیلامی کیلئے بولی دہندہ کے کاروبارکی مالیت کم ازکم 30 ارب روپے ہونا قرار دی گئی ہے جبکہ بولی لگانے والے کنسورشیم کو مجموعی سالانہ آمدن 200 ارب روپے ظاہر کرنا ہوگی۔سول ایوی ایشن ایکٹ کے تحت غیر ملکی ایئر لائن پاکستانی ایئرلائن کے اکثریتی حصص حاصل نہیں کرسکتی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کرنا ہوگی۔حکومت کے پاس پی آئی اے کے 96 فیصد حصص موجود ہیں اور 51 فیصد حصص کی نیلامی کیلئے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔
کوالیفکیشن سٹیٹمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مئی مقررکی گئی ہے جبکہ حکومت رواں سال جون تک پی آئی اے کو فروخت کرنا چاہتی ہے۔

مزید :

قومی -