صدر آصف زرداری سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

صدر آصف زرداری سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات
صدر آصف زرداری سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر آصف زرداری سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی جس کے دوران عہدہ صدارت سنبھالنے پر ان کو مبارک باد دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے صدر آصف زرداری کو دہشت گردی کے خلاف ملک میں جاری فوجی آپریشنز سے آگاہ کیا۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ شہداء کا خون ہمیشہ پاکستانی قوم کی استقامت اور طاقت کی علامت رہے گا۔انہوں نے دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔

بتایا گیا ہے کہ صدر آصف زرداری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران ایک مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے بلاجواز الزامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے رخنہ ڈالنے والے عناصر سے آہنی عزم سے نمٹنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ 

مزید :

قومی -